سانحہ 12 مئی کے 10 مقدمات، شریک ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں

July 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 10 سے زائد مقدمات میں نامزد شریک ملزمان احد اور حق نواز کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائے گی۔ کراچی سینٹرل جیل میںانسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد شریک ملزمان عدالت میںپیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان احد اور حق نواز کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔