سوناکشی سنہا کو اچھے لڑکے کی تلاش

July 20, 2019

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے لئے اچھے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کے والدین نے اپنی بیٹی سےاس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اپنے لیے ایک اچھا جیون ساتھی ڈھونڈ لینا چاہئے۔

والدین کی خواہش پر اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہےکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اچھا لڑکا تلاش کرنا میرے لیے بہت مشکل کام ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا جو شاید اب تک ایک راز ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کسی معروف شخصیت کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں اور ان کے مطابق اس بارے میں ابھی تک کسی کو معلوم نہیں۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے بوائےفرینڈ نے مجھے دھوکا دیا تو وہ اگلے دن زندہ نہیں بچے گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ سوناکشی سنہا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’خادانی شفا خانہ ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔شلپی دسگپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’خاندانی شفا خانہ ‘ میں انہوں نے ایک نوجوان ڈاکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔

ان کی یہ فلم 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔