ایران نے امریکی بحری بیٹرے کی وڈیو جاری کردی

July 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیٹرے یو ایس ایس باکسر کی ڈرون سے بنائی گئی وڈیو جاری کردی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسر کی وڈیو بنائی اور کامیابی سے واپس لوٹ آیا ۔

ایران نے کہا کہ آبنائےہرمزاور خلیج فارس میں غیرملکی فورسز بالخصوص امریکا،برطانیہ جیسی دہشتگرد فورسز کی نقل وحرکت مانیٹر کرنےکاسلسلہ جاری رکھاجائےگا۔

دوسری جانب امریکا نے ایک بار پھر کہاہےکہ ایرانی ڈرون مار گرایاگیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس بات کی تردید کرتے ہوئےکہا تھاکہ ایران کے پاس ڈرون گرائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔