ویٹی کن نے ورجینیا کے بشپ پر پابندی لگا دی

July 20, 2019

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں۔

پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانس فیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔

کیتھلوک نیوز ایجنسی کے مطابق برانس فیلڈ پر سینئر کیتھولک رہنماؤں کو لاکھوں ڈالر کی رقم بطور رشوت دینے کا بھی الزام ہے تاہم انہیں فرائضِ منصبی کے حق سے محروم کرنے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں برانس فیلڈ کے معاون نے ان پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔