’بچپن میں امی کہتی تھیں الٹا لٹکا دوں گی ‘

July 20, 2019

رواں سال تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مشکل ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کردی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی ویڈیو ایک پُرمزاح کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔انہوںنے کیپشن میںلکھا کہ ’بچپن میں امی کہتی تھیں اُلٹا لٹکا دوں گی اور اب ہم یہ سب ورزش کرنے کے لئے کرتے ہیں ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ورزش کرنا انہیں اب بھی ایک سزا ہی لگتی ہے ۔


اس سے قبل بھی اداکارہ اپنی ورزش کرتے ہوئے اور جِم کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔


حال ہی میںمقبولیت پانے والے’ بوتل کیپ چیلنج‘ میںبھی حصہ لیا تھا ۔


وہ اپنی مصروفیت بھری زندگی سے وقت نکال کر اپنی روزمرہ روٹین کی تصاویر اپنے مداحوںکے ساتھ سوشل میڈ یا پر اپلوڈکرتی رہتی ہیں۔