مریم صفدر صاحبہ، آپ کا بیانیہ کون مانے گا؟ فردوس اعوان کا استفسار

July 20, 2019

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ، آپ کا بیانیہ کون مانے گا؟

میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے این آر او سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ، آپ کا بیانیہ کون مانے گا؟ یہ اتنے جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنا شروع ہو جائے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک آڈیو، ویڈیو ٹیپ کے حوالے سے فرانزک لیب کی رپورٹ چلائی گئی، ویڈیو کی فرانزک رپورٹ سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نا ہی کوئی ٹیپ پنجاب فرانزک لیب میں بھیجی گئی نہ کوئی رپورٹ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے یہ تمام کیسز عدالت میں ہیں، یہ ان کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔