ناروے کے پھرتیلے نوجوان کا انوکھا کارنامہ

July 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ناروے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی پھرتی سے سب کو حیران کردیا، گلاس ایسی ترتیب سے رکھے کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔

باصلاحیت نوجوان نے گلاسوں کو ایک دوسرے پر رکھنے میں ایسی تیر رفتاری کا مظاہرہ کیا کہ گنیز ریکا رڈ بنا ڈالا۔

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہونے والے مقابلے میں Bendik Åmo نامی نوجوان نے مشین کی سی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک منٹ 33 سیکنڈز میں 30 الگ الگ سیٹ میں گلاس ایک دوسرے پر ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔