خیبرپختونخوا: 11 نشستوں کے نتائج موصول

July 21, 2019

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی کے 100، باجوڑ 1 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے انور زیب خان 13160 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11694 ووٹ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101، باجوڑ 2 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے اجمل خان 12204 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے اور جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 10448 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 102، باجوڑ 3 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین19088 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حامدالرحمان 13436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 103، مہمند 1 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 11218 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 104مہمند 2 پر آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی کے محمد عارف 9801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106، خیبر 2 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بلال آفریدی 12800 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 6521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108، کرم 1 کے مکمل غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے محمد ریاض 12138 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار جمیل خان 11431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 109، کرم 2 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 39539 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عنایت حسین 22975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 110اورکزئی کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18540 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب حسن 14699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 115 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 20669 ووٹ لے کرکامیاب اور جے یو آئی کے محمد شعیب 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 105،خیبر ون کے تمام 110 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج جیو نیوز کو موصول ہو گیا ہے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 105 خیبر سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19ہزار 524 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10744 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ اس صوبائی حلقے کے اوپر قومی نشست سے تحریک انصاف کے نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے ،وفاقی وزیر نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا۔

قبائلی علاقے کے 7 اضلاع میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے،16 نشستوں پر 281 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جن میں سب سے بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی ہے۔

قبائلی اضلاع کی 16 جنرل نشستوں کےلئے تحریک انصاف نے 16، جے یو آئی ف نے 15،اے این پی نے 14، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے 13،13 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی تعداد 3،3 ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے،اس لئے نتائج واٹس ایپ پرفراہم کیے جائیں گے۔

پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1 کے 139 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 1705 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار عارف زمان برکی 778 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

انتخابی عمل کے دوران قبائلی اضلاع میں زبردست گہماگہمی رہی، حق رائے دہی استعمال کرنےکےلئے صبح سویرے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

شمالی وزیرستان میں کئی ووٹرز قومی پرچم تھامے ہوئے تھے، خواتین نے بھی روایتی پردے میں ووٹ کاسٹ کیا، نوجوان اوربزرگ کڑی دھوپ میں کھلے آسمان تلےلائنوں میں لگے رہے۔بیمار اور خصوصی افراد بھی قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے پولنگ اسٹیشن آئے۔

قبائلی اضلاع میں تاریخی انتخابات پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے تاریخی دن پر آزاد انتخاب کا عمل کامیاب ہوگا۔