ہیلمٹ پہننے کی خصوصی مہم،نمایاں کارکردگی پر ٹریفک اہلکاروں کواسناد و انعامات

July 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسکاؤٹس آڈیٹوریم بالمقابل ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر کی زیر صدارت ہیلمٹ کی خصوصی مہم کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں تمام ایس ایس پی،ڈی ایس پی، سیکشن افسران ، ریکارڈ کیپران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی، اس خصوصی مہم کے دوران یکم جولائی تا 19 جولائی 2019 کل 287512 چالان کیے گئے اور اور 43126800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اس مہم میں نمایا ں کارکردگی پرایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہہی اورایس ایس پی ٹریفک ویسٹ ڈاکٹر محمد نجیب کو تعریفی سند اور انعام دیا گیا ، جن ڈی ایس پی ٹریفک سب ڈویژ اور ان کے سیکشن افسران ، ریکارڈ کیپرز کی اچھی کارکردگی رہی انہیں بھی انعامات دئیے گئے، نیز 10نمایاں اہلکار جنہوں نے سب سے زیادہ چالان کیے انہیں انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں، اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل جن کی کارکردگی اچھی رہی انہیں بھی انعامات دیئے گئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا،"ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں " مہم کو تمام نے سراہا اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی،ٹراما سینٹر سے یہ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ اس مہم کے اثرات نظر آنا شروع ہوئے ہیں اور سر کی چوٹ کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔‎