وفاقی اردو یونیورسٹی،طلبہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں تفویض

July 21, 2019

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق(گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل)کا 41واں اجلاس چیئرمین(جی آر ایم سی) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کی زیر ِصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں بطورِ سیکریٹری رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،اراکین رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ،شعبہ حیوانیات کی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، شعبہ ماحولیاتی سائنس پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر، شعبہ کیمیاء کی پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود،شعبہ معاشیات کے ڈاکٹر غلام رسول لکھن، شعبہ کیمیاء کے ڈاکٹر ساجد جہانگیر، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹرمہہ جبین،انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ) اسلام آباد کیمپس (کے ڈاکٹر نوید قائم خانی اور انچارج جی آر ایم سی محمد حَسن شریک تھے،اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔