حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں، عون نقوی

July 21, 2019

کراچی (پ ر) حج عمرہ و زیارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں لہٰذا دوران حج سعودی قوانین کی پابندی اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کریں، یہ بات انہوں نے سعودی عرب روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر حجاج کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ حجاج نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ اصولوں کی پابندی اور احکام خدا وندی پر عمل پیرا ہوں۔