مسلم امہ اتحاد و یکجہتی کیلئے جدوجہد کرے،علما

July 21, 2019

کراچی (پ ر)سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے تحت ولادت امام علی رضاؐ کے سلسلے میں جلسہ جامعہ مسجدو امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں مولانا کمیل موسوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،حسن اختر نقوی،علامہ عمار علی شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام علی رضاؐ کیسیرت کی پیروی کی جائے،مسلم امہ اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی کے لئے جدوجہد کرے،اس موقع پر تصور حسین عابدی،میر حفاظت علی،آغا اظہر علی،سجاد حسین اور دیگر نے شرکت کی،علی رضا،محمد رضا خیر پوری،ناصر آغا اور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔