اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر،مسافر پریشان

July 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول کسی طور ریلوے حکام کے قابو میں نہیں آرہا، ریلوے حکام کے مطابق ہفتے کو پاک بزنس ایکسپریس سہہ پہر 4:00 کے بجائے شام 5:45 بجے، کراچی ایکسپریس سہہ پہر 4:30 کے بجائے 8:00 بجے اور سکھر ایکسپریس رات 10:15 کے بجائے رات 12:00 بجےروانہ ہوئی،مسافروں کے مطابق ریلوے انکواری سے درست معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔