خالد مقبول سے انجینئرنگ کونسل کے وفد کی ملاقات

July 21, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قوی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایک وفد نے وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی،وفد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئر مین جاوید سلیم قریشی،سینٹرل کونسل ممبرفرحت محمد خان، ممبرسید عامر رضوی، انجینئر علی رضااورانجینئر علی نقوی موجود تھے،وفد نے انجینئرزکے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی،اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ جلد ازجلد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مسائل حل ہوں۔