قتل کے ملزم کو عمر قید

July 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت نے ملزم محمد آصف کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دے دیا،عدالت نے محمد آصف کو دیگر دفعات کے تحت بھی سات سال چھ ماہ قید کا حکم دیا، جبکہ الزام ثابت نہ ہونے پر ملزم محمد عارف کو بری کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق محمد آصف نے موبائل کی دکان میں لوٹ مار کے بعد سلمان کو قتل کردیا تھا۔