وفاقی حکومت احتساب کے نام پر مخالفین سے انتقام لے رہی ہے،پیپلز پارٹی

July 21, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے ملاقات کیلے آنے والے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے معاشی دہشت گردانہ عمل سے عوام کا خون چوس لیا ہے، غریبوں کے منہ میں نوالہ چھین لیا گیا ہے، اس وقت غربت اور بیروگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،ملک میں احتساب کے نام پر وفاقی حکومت مخالفین سے انتقام لے رہی ہے،اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے اُن کی زبانیں بند کردے گی، تو یہ اس کی بھول ہے،انہوں نے کہا کہ ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ میں لوگوں کے ایک کھرب 26 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔