بہاولپور میں کارروائی،4 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

July 21, 2019

بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اےاین ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے۔

اےاین ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔