ماورا نے ہالی ووڈ فلم ’لائن کنگ‘ کو سبق آموز قرار دے دیا

July 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کی دلکش اداکارہ ماورا حسین نے ہالی ووڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سبق آموز قرار دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سبق آموز قرار دے دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر فلم ’دی لائن کنگ‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زبردست فلم ہے، اس فلم میں مجھے اپنا پورا بچپن دکھائی دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ فلم کے کردار ’موفاسا‘ کو ہمیشہ پسند کرتی رہیں گی۔

اس فلم میں زندگی کے مختلف سبق دیے گئے ہیں، وہ فلم دیکھ کر ہنسی اور روئی بھی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔