آئی سی سی نے نوبال ٹیکنالوجی کی منظوری دیدی

July 23, 2019

ممبئی (جنگ نیوزٗ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل میں فیصلہ سازی مزید سہل بناتے ہوئے نوبال ٹیکنالوجی کی منظوری دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تھرڈ امپائر کے پاس اب نوبال چیک کرنے کا اختیار ہوگا۔ جس کی جانچ وہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کریگا۔ بولنگ ایکشن مکمل کرنے بعد بولرز کے پیر پر کیمروں کی نظر ہوگی، اگر پیر کریز سے باہر ہوا تو تھرڈ امپائر فوری طور پر آن فیلڈ امپائر کو مطلع کردے گا۔