بورس جانسن نئے برطانوی وزیراعظم نامزد

July 23, 2019

کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

بورس جانسن نے اپنے حریف جیریمی ہنٹ کو باآسانی 92,153 وٹوں کے مقابلے میں 46,656 سے شکست دی۔

ووٹ کے اہل ایک لاکھ 60 کنزرویٹو ارکان میں سے 87 اعشاریہ 4 فیصد اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔

بورس جانسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

ٹیریزامے بطور وزیراعظم کل آخری خطاب کریں گی۔