عالمگیر، اسٹرنگز، کے الیکٹرک کراچی کا کچرا صاف کرینگے، علی زیدی

August 01, 2019

کراچی کا کچرا صاف کرنے کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی میدان میں آ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ فکس اٹ کے عالمگیر خان، میوزک گروپ اسٹرنگز اور کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر کراچی کا کچرا صاف کریں گے۔

میڈیا سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی مدد سے کراچی کے 6 اضلاع سے 2 ہفتوں میں کچرا صاف کر کے دکھائیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


علی زیدی نے بتایا کہ اب عالمگیر خان کے ساتھ کراچی کے عوام اور وفاقی حکومت شہر صاف کر کے دکھائے گی، میوزک گروپ اسٹرنگز اور کے الیکٹرک نے بھی اس مہم میں ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے یہ بھی کہا ہے کہ آج مزید ادارے کراچی شہر کو صاف کرنے کی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔