عوام ملکی دفاع کیلئے میدان عمل میں آچکے،مولانا سلفی

August 16, 2019

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عہد کریں کہ ہمیں پاکستان کی بقاء سلامتی اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر محاذ پر ایسے لڑنا ہے جیسے پاکستان کی غیور مائوں، بہنوں اور نوجوانوں نے عسکری قیادت کے شانہ بشانہ چل کر 1965ء کی جنگ جیتی تھی۔