کھلاڑیوں کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

August 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کشمیری عوام سے یک جہتی کے لئے جمعرات کو شہر میں کھلاڑیوں اور منتظمین نے بھی بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی، جبکہ کھیلوں کے مقامات پر سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے، نیشنل اسپورٹس ٹریننگ کوچنگ سینٹر، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ،کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم، کے ایم سی کے مختلف اسپورٹس کمپلکس، آرام باغ باسکٹ بال کورٹ، شہر کے مختلف والی بال کورٹس پر بھی سیاہ پرچم لہرائے گئے، جبکہ قومی پر چم سر نگوں رہا،یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔