بھارتی دھمکیوں سے نمٹنے کی پلاننگ ہم پر چھوڑ دیں،جنرل آصف غفور

August 17, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں سے نمٹنے کی پلاننگ ہم پر چھوڑ دیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


دفتر خارجہ میں غیر رسمی گفتگو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوگی، وہاں رسپانس دیا جائے گا، دھمکیوں کو ہم کیسے دیکھیں گے، اس کی پلاننگ ہم چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے، اہل وطن کو یقین دلاتے ہیں پاک فوج آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت یہی چاہ رہا ہے کہ موجودہ حالات میں کچھ ہو اور توجہ کشمیر سے ہٹ جائے، سرحدی خلاف ورزی پر بھارت کو سرپرائز دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پابندیاں اٹھتے ہی کشمیریوں کا رد عمل سامنے آجائے گا، نائن الیون کے بعد سے بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آصف غفور نے کہا کہ تمام دھمکیوں پر صورتحال کو دیکھنے کی ذمہ داری مسلح افواج کی ہے، ملکی دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کیا جائے گا، ہم ہر حد تک جائیں گے۔