شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے بند

August 18, 2019

شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند ہوگئی۔

شاہراہ قراقرم کی بندش کو 20 گھنٹے سے زائد ہو گئے،جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں شاہراہ کو کھول دیا جائے گا۔