تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان قتل، ملزم گرفتار

August 18, 2019

لندن (پی اے)دن دیہاڑے کورینس روڈ پر 18سالہ نوجوان قتل کردیا گیا۔ اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ ملزم گرفتار، فوری طور پر پولیس کو کال کیا گیا۔ مقتول سولومن پولیس کے آنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ لندن ایمبولینس سروس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پیرامیڈکس کی کوششوں کے باوجود نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے تعاقب کرکے قتل کے شبے میں ایک 17سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ سراغ رساں انسپیکٹرڈیوبلیئر نے بتایا کہ دن کی روشنی میںایک بے گناہ کی جان لے لی گئی جس پر ہمیںافسوس ہے۔ ہمارے آفیسرز متاثرہ خاندان کے ساتھ اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔