اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کل، شہباز، بلاول شریک نہیں ہوں گے

August 18, 2019

فائل فوٹو

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن میزبانی کریں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اپوزیشن رہنما شہباز شریف کمردرد کے باعث اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ گلگت بلتستان کے باعثاے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سرفہرست ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو کمردرد کے باعث مکمل آرام کا مشورہ دے رکھا ہے ۔

اپوزیشن کی اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے کیونکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے دورہ پر ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری،شیری رحمان،فرحت اللہ بابر و دیگر شامل ہوں گے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارٹی کے سینئیر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شریک ہوگا، وفد میں خواجہ محمد آصف، ایاز صادق ،احسن اقبال و دیگر شامل ہیں۔