محکمہ فلڈ فورکاسٹنگ نے نئی ایڈوائزری جاری کردی

August 19, 2019

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج میں 20 سے 21 اگست کو درمیانے اور اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


محکمہ فلڈ فور کاسٹنگ نے نئی ایڈوائزری جاری کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

محکمہ فلڈ فورکاسٹنگ کی نئی ایڈ وائزری کےمطابق 20 اور 21 اگست سے گنڈاسنگھ والا پر بہاؤ 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک بھی جاسکتا ہے، دریا ئے ستلج پر درمیانے اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 23 اگست سے ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، گزشتہ 72 گھنٹے میں راوی، بیاس اور ستلج کےبالائی علاقوں میں انتہائی شدید بارشیں ہوئیں۔

بھاکرہ ڈیم اور زیریں علاقوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن رہا ہے، متعلقہ ادارے احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے تین مقامات پر امدادی پوسٹیں قائم کر دی ہیں، تقریباً 300 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے، ریسکیو آپریشن پانی کی سطح کم ہونے تک جاری رہے گا۔