خالق آباد منگچر لیویز نے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا

August 20, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خالق آبادمنگچر لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود،اسلحہ قبضے میں لے لیا لیویز کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے خالق آباد منگچر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے کلی عیسی زئی کے ایک مکان میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکان سے گولہ بارود سمیت آتشیں اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔