انجینئرنگ یونیورسٹی میں عید ملن پارٹی

August 20, 2019

پشاور( خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین فیکلٹی اور ملازمین سے ملے اور عید کی مبارکباد دی ۔پارٹی میں رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان،تمام فیکلٹی اورانتظامی افسران شریک ہوئے۔