بھارت نے ر اولاکوٹ،پونچھ انٹرا کشمیربس سروس بھی بند کردی

August 20, 2019

چناری (نامہ نگار) کشمیریوں کو آپس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بند، بھارت نے سرینگر مظفرآباد بس سروس کے بعد راولاکوٹ،پونچھ انٹرا کشمیربس سروس بھی ہمیشہ کے لیے بند کردی جس کےباعث منقسم کشمیر کے عوام کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آزاد کشمیر سے دو مسافروں نے راولاکوٹ،پونچھ بس سروس کے ذریعے چکاں دا باغ ،تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر جانا تھا اور مقبوضہ کشمیر سے ستائیس مسافروں نے آزاد کشمیر آنا تھا لیکن بھارتی حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد آر پار آنے جانے والے مسافر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ۔