وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ختم

August 20, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، پاک بھارت سرحدی کشیدگی، پاک ترک اقتصادی فریم ورک، پاک۔ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اور کرسچین میرج اور طلاق بل زیر بحث آیا۔

دوران اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر دونوں ہمسائیہ ممالک میں جاری کشیدگی کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاک۔ترک اقتصادی فریم ورک اور پاک۔ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ترامیم کی منظوری دی۔

اجلاس میں وزیرِ واصلات مراد سعید نے اپنے محکمے کی ایک سالہ کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔