تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

August 20, 2019

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی بندوقوں کو خاموش کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ پاک فوج نے کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس سے 7 سال کے ایک بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ کیے۔