زہرہ شاہد قتل کیس ،ملزمان کی اپیل مسترد،سزائے موت عمر قید میں تبدیل

August 21, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کےقتل کیس میں ملزمان کی سزاکےخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرموں کی سزا میں کمی دستاویزات شواہد میں معمولی تضاد پر کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے ایم کیوایم کے 2 کارکنان کو سزائے موت سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق مجرموں میں ایم کیوایم کارکن زاہد عباس زیدی اور راشد عرف ٹیلر ماسٹر شامل ہیں۔