جنرل باجوہ پاک آرمی کے زبردست لیڈر ہیں، چین

August 21, 2019

چینی وزارت خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا بہترین لیڈر قرار دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ پاک آرمی کے زبردست لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے پاک، چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِکمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو برقرار رکھے گی۔