عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج شروع ہوگا

August 22, 2019

برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا آغاز

پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع اُن کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ عبداللہ شاہ غازی کے بارہ سو نواسی ویں عرس کی تقریبات 22اگست سے 24اگست تک جاری رہیں گی۔

عرس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے مزار کے اندر اور اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

زائرین کے لیے ڈولمن مال کلفٹن، بن قاسم پارک اور بیچ ویو پارک کو پارکنگ کے لیے مختص کیاگیا ہے، پارکنگ مقامات سے مزار پر حاضری کے لئے آنے والوں کو بس سروس فراہم کی گئی ہے۔

عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے دوران مزار میں ایک طرف لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔