بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار

August 22, 2019

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کلسٹر بموں کی تجارت عروج پر ہے۔ بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار ہے جو اسرائیل، روس، برطانیہ اور فرانس سے کلسٹر بم خریدتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کلسٹر بموں کا ایک نمایاں خریدار

دستیاب اطلاعات کے مطابق کم از کم 12 ممالک 50 سے زائد اقسام کے کلسٹر بم تیار اور فروخت کررہے ہیں۔ ان کلسٹر بموں کے خریدار ملکوں کی تعداد 58 سے زائد ہے تاہم کلسٹر بموں کی عالمی تجارت کے حقیقی اعداد و شمار کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

بھارت کشمیریوں کے خلاف وہی بم استعمال کررہا ہے جو شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے شام میں کیے تھے۔ کلسٹر بارود سے بنے بم، میزائل اور راکٹ اسلحے کی بین الاقوامی نمائشوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔