سمارٹ کارڈزکا اجراء بند ہونے سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی

August 23, 2019

اراولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کے سمارٹ کارڈکا اجراء پانچ ماہ سے بند ہونے سے جہاں شہریوں کو سمارٹ کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل رک گیا ہے جس سے ٹرانسفر فیسوں کی وصولیوں کی مد میں خاصی کمی کا سامنا ہے ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق سمارٹ کارڈ اجراء اپریل سے بند ہے۔ سمارٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں شہری اس گاڑی کو آگے ٹرانسفر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آگے فروخت بھی رک گئی ہے اور گاڑیوں کی خریدو فروخت رکنے سے ٹرانسفر کا عمل متاثر ہوا ہے جس سے قومی خزانے میں گاڑیوں کی ٹرانسفر کی مد میں آنے والی رقم آنا بھی بند ہو گئی ۔