جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت تھی، چوہدری مسرت

August 24, 2019

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ممتاز بزنس مین چوہدری مسرت علی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں بطور چیف آف آرمی اسٹاف توسیع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو داخلی و خارجی محاذ پر کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص بھارت کی جانب سے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت میں حالیہ تبدیلی کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت میں جنرل جاوید باجوہ کو اپنی ماہرانہ صلاحیتوں اور وژن کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل ہے۔