اوپن فلور پلان کے آئیڈیاز

August 25, 2019

سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ اوپن فلور پلان ہوتا کیاہے۔ یہ ایک عمومی اصطلاح ہے، جو کسی بھی فلور پلان کی آرکیٹیکچرل اور انٹیریئر ڈیزائننگ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس میں بڑی اور کھلی جگہوں کو استعمال میںلایا جاتاہے اور چھوٹی جگہوں کو کم سے کم استعمال کرکے انہیںبڑا دکھایاجاتا ہے یا ایسا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسی جگہیں یا کمرے عموماً دفاتر کے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس اصطلاح کو گھروں کی لینڈ اسکیپنگ یا بزنس پارک وغیرہ کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے، جہاں کوئی باقاعدہ طے شدہ بائونڈریز، دیواریں یا باڑ ھ وغیرہ نہیں ہوتی ۔ اس قسم کے اوپن فلور پلان آفس ڈیزائننگ کیلئے کامیاب رہتے ہیں، اس سے آفس میںہر ایک کی دوسرے پر نظر رہتی ہے یا یہ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کررہاہے۔ اس طرح آپس کا تعاون اور اشتراک بڑھتا ہے، لیکن کیوبیکلزسے نکل کر اوپن ورک اسپیس میں کام کرنے سے بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ فیس ٹو فیس بات چیت کررہے ہوں، جس سے نتائج (پروڈکٹیویٹی) پر اثر پڑتا ہے۔

اگر گھروں کی بات کی جائے تو اوپن فلور پلان یا اوپن کونسیپٹ کی مناسبت سے دیواریں اور دروازے آپ کی راہ میںحائل نہیں ہوتے اور آپ آرام سے کچن سے ڈرائنگ روم یا لِونگ روم سے ڈائننگ روم میں چلے جاتے ہیں۔ یوں سمجھیںکہ آپ ایک بہت ہی بڑے کمرے میں رہ رہے ہیں، جہاں سب مقامات کو نام دے دیا گیاہے یا پھر اسے ایک بڑا اسٹوڈیو اپارٹمنٹ سمجھ لیں۔

موجودہ دور میںہر چیز کو بڑے کیژول انداز میں لیا جاتا ہے۔ تاہم، اوپن فلور پلان پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی جگہ کی تخلیقی نقطہ نگاہ سے آرائشکرنے یا کم سے کم فرنیچر کو منظم کرنے کے کئی مواقع مل سکتے ہیں۔ آپ ایک بہت بڑی جگہ کو اپنا آفس یا ڈائننگ ایریا بناسکتے ہیں،کسی کونے کو اپنے آرام کیلئے مختص کرسکتےہیں یا مختلف کمروں کا ایک امتزاج بناسکتے ہیں۔ اس سلسلے میںآپ کو اوپن فلور پلان ڈیزائن کرنے کیلئے پہلے سے موجود کچھ مثالوں کو جاننا ہوگا، کچھ تراکیب لڑانی ہوں گی ، تبھی جا کر آپ اپنے فلور پلان کے ڈیزائن میں مہارت حاصل کرپائیں گے۔ آئیںکچھ عمدہ مثالیں دیکھتے ہیں، شاید کہ آپ کے دل میںاتر جائے ہماری بات۔

چھوٹی جگہ کو بڑا بنائیں

کچن، گھر کی ایسی جگہ ہوتی ہے جہاںسبھی آتے جاتے رہیں، اسی لئے اسے ’کلاسک کچن‘ میں ڈھالنے کے بجائے ڈائننگ کے لیے مناسب جگہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے اوپن کچن کو روزانہ بیٹھنے اور گپ شپ کرنے کی جگہ بناتے ہوئے اس کے کاوئنٹرز کے ساتھ دبیز صوفے اور کرسیاں لگادیں۔ اس طرح آپ کو لائونج جیسا احساس ہوگا اور اس سے جڑا کچن آپ کی ضیافت کیلئے ہر وقت موجود ہوگا۔

بیلنس اپروچ یا سیمٹری اختیار کریں

آپ اپنے اوپن فلور پلان کیلئے فرنیچر ز کو بیلنس یا symmetryانداز دیتے ہوئے قیمتی صوفوںکو دوطرفہ نشستوں کیلئے رکھیں، درمیان میںڈائننگ ٹیبل اور ان سے میل کھاتی کرسیاں اسی طرح رکھیں کہ ایک سیمٹریکل لُک سامنے آئے اور آپ کا کمرہ نپاتلا لگے۔ اسے مزید ڈراماٹائز کرنے کیلئے ایک طرف صندوقوں کا اضافہ کریں، جو باقی فرنیچر سے بالکل الگ تھلگ ہوں۔ دیوار پر فوٹو فریمز لگائیں، لیکن اگر یہ سیمٹریکل نہ ہوں تو زیادہ اچھے لگیںگے اور ان کی تعداد بھی برابر نہ ہو، یعنی ایک طرح پانچ تو دوسری طرف چھ فوٹو فریمز یا فن پارے لگائے جاسکتے ہیں۔

آرام دہ کارنر زبنائیں

اوپن فلو ر پلان میں آپ کو تخلیقی نقطہ نگاہ سے بہت آزادی ملتی ہے اور آپ کسی بھی خالی جگہ کو مخصوص مقصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس جگہ نہیں تو کسی بھی کونے کو آپ آرام کرنے یا ڈائننگ ایریا والی جگہ میںڈھال سکتےہیں۔ یہاں اگر کھڑکی موجود ہے تو وہ قدرتی روشنی کو اند ر لانے میںمعاون ثابت ہوگی اور آپ کو یہاں بیٹھنا اچھا لگے گا۔ اس کارنر کو مختلف دکھانے کیلئے آپ متضاد رنگ بھی کرواسکتے ہیں۔

بات چیت یا گیدرنگ کی جگہ

اوپن فلور پلان میںعمدہ قسم کا قالین اور اس پر پڑے رگز آپ کیلئے نشست و برخاست کا عمدہ فریضہ انجام دیتے ہیں۔ سٹنگ روم میں قدرتی فائبر سے بنا بڑا سا قالین جو ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک جارہاہو، اس پر مختلف رنگ کے رگز یا صوفے رکھ دیں اور انہیں اپنی بات چیت کیلئے مختص کردیں۔ اس کے ساتھ موجود میز یا کوئی پیانو اس کے کارنر کو ڈرامائی انداز دے گا۔ نہ صرف آپ کو خود بھی یہاںوقت گزارنا اچھا لگے گا ، بلکہ آپ کے مہمان بھی اپنے آپ کو یہاں آرام دہ محسوس کریںگے۔