لانڈھی اسماعیل گوٹھ سے کارٹن میں بند انسانی دھڑ ملا

August 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی اسماعیل گوٹھ میں واقع کچرا کنڈی سے کارٹن میں بند انسانی دھڑ ملا ، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی عمر 25سال کے قریب ہے اور اس کو نامعلوم ملزمان نے بازو ،ٹانگیں اور سر کاٹ کر صرف دھڑ کارٹن میں بند کر کے پھینک دیا ہے، مقتول کے جسم کے دیگر اعضا نہیں ملے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے اور نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوادیے ہیں جبکہ دھڑ کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔