خطروں کے کھلاڑی کا رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ

August 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خطروں کے کھلاڑی کے انوکھے کرتب

خطروں کے کھلاڑی کاکینیڈا میں 1,808 فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ایسے ہی خطروں سے لڑنے والے نک ولنڈا (Nik Wallenda) نامی کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے کینیڈاپہنچ گیا ہے۔

نک ولنڈا نامی ایکروبیٹ نے کینیڈامیں کرین اور ایک گھر کے درمیان تیس فٹ بلندی پر بندھی 1,808 فٹ طویل رسی پر بانس تھامے چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف انوکھا کارنامہ پیش کیا بلکہ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

واضح رہے کچھ روز قبل نک ولنڈا اور انکی ایکروبیٹ بہن لیجانا ولنڈا( Lijana Wallenda) نے نیویارک میں 25 منزلہ عمارتوں کے درمیان تنی رسی پر چلنے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔