یونس خان کی مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارک باد

September 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یونس خان نے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان نے مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی نئے بولنگ کوچ وقار یونس کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصباح الحق اور وقار یونس 110 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔

مصباح الحق نے یونس خان کے مبارک باد کے پیغام کے جواب میں انہیں چیمپئن کہہ کر مخاطب کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔