ایران نے جوہری معاہدے سے انحراف شروع کر دیا

September 07, 2019

ایران نے جوہری معاہدے کی شقوں سے انحراف پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

ترجمان ایرانی نیوکلیئر ایجنسی بہروز کمالوندی کا کہنا ہے کہ ایران اب 20 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایرانی ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پروگرام پر عائد پابندیاں ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یورینیم افزدوگی کے لیے جدید تیز تر سینٹری فیوجز کا استعمال کریں گے، ایسے 40 جدید سینٹری فیوجز اس وقت قابلِ عمل ہیں۔

بہروز کمالوندی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جدید سینٹری فیوجز کے استعمال سے ایران 20 فیصد سے زائد یورینیم افزودہ کر سکتا ہے، یورپی ساتھیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے اب ان کے پاس زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران صرف 3 فیصد سے زائد تک یورینیم افزودہ کرنے کا پابند تھا۔