اگر عورت شرعی عذر کی بناء پر حج سے پہلے عمرہ نہ کرسکے …!

September 13, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک عورت حج کے لیے گئی اور پہلے اس نے عمرے کااحرام باندھا، تاکہ عمرہ کرنے کے بعد پھرحج کے دنوں میں حج کااحرام باندھے، مگر جاتے ہی ایام شروع ہوگئے اور اسے عمرے کاموقع نہیں ملا، یہاں تک کہ حج کے ایام شروع ہوگئے تو وہ اب کیا کرے،کیا عمرہ ادا کرے یا حج شروع کردے؟( ش۔ر)

جواب:۔یہ عورت عمرے کااحرام کھولنے کی نیت سے کوئی ایسا عمل کرلےجو حالتِ احرام میں منع ہو، مثلاً خوشبو لگالے اور پھر حج کااحرام باندھ لے اور حج کرنے کے بعد پھر عمرہ کی قضا کرلے اور ایک دم بھی دے دے۔اس عورت پر حج والی قربانی یعنی دم شکر بھی واجب نہیں ہے۔