زمین سے 111 نوری سال دور سیارے پر پانی دریافت

September 12, 2019

سائنس دانوں نے پہلی بار ایک ایسے سیارے پر زندگی کی بنیادی ضرورت پانی کو تلاش کیا ہے جہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

زمین سے 111 نوری سال دور سیارے پر پانی دریافت

خبر ایجنسی کےمطابق اس دریافت کی تفصیل سائنسی جریدے ’نیچر ایسٹرانومی‘ میں شائع کی گئی ہے، جس کے مطابق ہبل ٹیلی اسکوپ سے سیارے کے جائزے پر یہ دریافت سامنےآئی۔

ڈاکٹر انگو والڈمان کے مطابق سیارہ K2-18b زمین سے 111 نوری سال یعنی 650 ملین میل کے فاصلے پر ہے اور وہاں خلائی گاڑی بھیجنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وہاں زندگی کی موجودگی کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے ہمیں خلا میں دیکھنے والی ٹیلی اسکوپ کے ان نئے ماڈلز کا انتظار کرنا ہو گا جو 2020 تک تیار ہوں گے۔

ان ٹیلی اسکوپس کی مدد سے اس سیارے کے ماحول میں ایسی گیس کی موجودگی کا پتہ چلا سکیں گے جو صرف زندگی کے وجود سے ہی پیدا ہوسکتی ہیں۔