فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، سدرن کمانڈاور راولپنڈی کے نئے کمورکمانڈر مقرر

September 13, 2019

راولپنڈی (وقائع نگار) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں پانچ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈی جی جے ایس ایچ کیو اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پی او ایف تعینات کیا گیا ہے۔