حکومت نے 1سال میں 8ہزار 333 ارب کا قرض لیا

September 14, 2019


وفاقی حکومت نے ایک سال میں 8ہزار 333 ارب روپے کا قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی قرض گیری کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ء کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33 ہزار 23 ارب روپے ہوگیا، جو گزشتہ برس ساڑھے 24 ہزار ارب روپے تھے۔

کل 33 ہزار 23 ارب کے قرض میں 22 ہزار 12 ارب مقامی ہیں جبکہ 11ہزار 11 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایک برس میں 8ہزار 333 ارب روپے قرض لیا، جس میں سے 5 ہزار 551 ارب مقامی جبکہ 2 ہزار 782 ارب بیرونی ذرائع سے حاصل کیا۔

جولائی میں حکومت نے 43 ارب کے غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی ہے، اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت کی شرح 163روپے فی ڈالر نکالی ہے۔