خضدار‘ٹرک کی ٹکر سے دوموٹرسائیکل سوار جاں بحق

September 16, 2019

خضدار( نامہ نگار) ٹرک کی ٹکر سے دو وٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریبٹرک کی ٹکر سے دو نو جوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسےجن کی شناخت قدیر احمد اور امتیاز علی کے نام سے ہوئی ،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کے گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔