کچہری چوک پر لگے ٹریفک سگنل فعال کرنے کا حکم

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کچہری چوک پر لگے ہوئے تمام ٹریفک سگنل کو فعال کرنے کا حکم جاری کر دیاہے، انہوں نے چوک رشید آباد پر قائم گرین بیلٹ مین پودے اور گھاس لگانے ، ترقیاتی کام مکمل کرنے ، چوک کی مرمتی اور تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،انہوں نے انفورسمنٹ ٹیم اور ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمدچغتائی کو ہدایت کی کہ رشید آبا چوک پرقائم رائونڈ ابائوٹ کی چوڑائی کو مناسب حد تک رکھتے ہوئے اور ٹریفک کے دبائو کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام اس طرح مکمل کئے جائیں ۔